معروف امریکی سرمایہ کار مائیکل بیری نے اپنا ہیج فنڈ(Scion Asset Management) بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بیری کی جانب سے سرمایہ کاروں کو 27 اکتوبر کو لکھا گیا ایک خط سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک فنڈ کو مکمل طور پر ختم کر کے سرمایہ واپس کر دیں گے۔
صدرزرداری سے قطری وزیراعظم کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
خط میں بیری نے شکوہ کیا کہ ان کی جانب سے سیکیورٹیز کی قدر کا اندازہ طویل عرصے سے مارکیٹ کے رجحانات سے میل نہیں کھا رہا۔ اسی بنیاد پر انہوں نے فنڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ ان سے اس حوالے سے مزید مؤقف نہیں لیا جا سکا۔
امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے ریکارڈ کے مطابق 10 نومبر سے Scion Asset Management کو باضابطہ طور پر ’’terminated‘‘ قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد فنڈ اب ریگولیٹری رپورٹس جمع کرانے کا پابند نہیں رہا۔
گورنر سندھ کی سعودی وزیر کو کراچی حیدرآباد بلٹ ٹرین اور شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت
حالیہ مہینوں میں مائیکل بیری ٹیک سیکٹر کی بڑی کمپنیوں خصوصاً Nvidia اور Palantir پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے بڑھتے رجحان پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بڑی کمپنیاں ہارڈویئر اخراجات کی تشہیر اور منافع بڑھانے کے لیے ’’جارحانہ اکاؤنٹنگ‘‘ استعمال کر رہی ہیں۔
بیری نے مائیکروسافٹ، گوگل، اوریکل اور میٹا جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں پر بھی تنقید کی تھی۔
