آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھ گیا ہے، جہاں اسپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17 نومبر کواجلاس طلب کرلیا ہے۔
طلب کردہ اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کی جائے گی، جس کے بعد آئندہ سیاسی منظرنامہ واضح ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کارروائی فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے باضابطہ طور پر فیصل راٹھورکو وزارتِ عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوارنامزد کردیا ہے۔
پارٹی قیادت کو یقین ہے کہ ایوان میں مطلوبہ اکثریت حاصل ہوجائے گی، سیاسی جماعتوں کے رابطے، جوڑ توڑ اور ممکنہ اتحاد اس وقت عروج پر ہیں جبکہ 17 نومبر کا اجلاس آزاد کشمیرکی نئی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔
