اقوامِ متحدہ میں غزہ تنازع کے خاتمے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
جہاں پاکستان، امریکا، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ طور پر ایک تاریخی اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں عالمی برادری سے غزہ قرارداد کو فوری طورپراپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ممالک نے کونسل کے اراکین اور خطے کے شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت اور تعاون کے بعد یہ قرارداد پیش کی ہے، جسے غزہ جنگ کے پائیدار اورجامع خاتمے کا ایک تاریخی منصوبہ قراردیا گیا ہے۔
تعلقات میں کشیدگی، چین کی شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کی خود ارادیت اور ریاست کے قیام کے راستے کو مضبوط بناتی ہے، جبکہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن، استحکام اور دیرپا حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ممالک نے زوردیا کہ قرارداد کا جلد از جلد نفاذ نہ صرف فلسطین کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا بلکہ پورے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کی بنیاد رکھے گا۔
مشترکہ اعلامیہ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خطے میں مزید جانی نقصان روکنے اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے اس قرارداد کو فوری طور پر اپنایا جائے۔
