چین نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل میں جاپان کا سفر نہ کریں۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے، بیجنگ نے جاپانی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، جس میں تائیوان کے حوالے سے موقف سامنے آیا تھا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان کے اس بیان سے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر اثر پڑا ہے، اور اس کے بعد جاپان کے سفیر کو بیجنگ طلب کر کے احتجاج درج کروایا گیا۔
لندن میں کنجیسچن چارج میں 20 فیصد اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں کو بھی ادائیگی کی پابندی
چین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جاپان میں موجودہ حالات غیرمحفوظ ہیں اورمستقبل قریب میں سفر پر پابندی یا دیگرسفری خطرات پیدا ہو سکتے ہیں، اس ہدایت کا مقصد شہریوں کی حفاظت اورسفری مشکلات سے بچاؤ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ملکوں کے تعلقات میں بڑھتی تناؤ کی واضح نشانی ہے اور ممکنہ سفارتی پیچیدگیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
