پنجاب میں پریکٹیکل امتحان بھی تحریری پرچے کی طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے پنجاب بورڈز مزمل محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بورڈ پریکٹیکل ختم کر کے پیٹرن آف کیمبرج بورڈ کی طرز پر پریکٹیکل امتحان لینے پر اتفاق کیا گیا۔
پنجاب بھر میں 1500 اسکول آف ایمینینس قائم کرنے کا فیصلہ
سوالیہ پرچہ تیار کرنے والے افراد کی پنجاب کیمرج پریس اینڈ اسیسمنٹ آف پاکستان سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ٹریننگ میں پرچہ بہتر انداز میں تیار کرنے اور پیپر سیٹنگ کا طریقہ بتایا جائے گا۔
