اسلام آباد، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے فاضل ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے۔
ایوانِ صدر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد دونوں جج اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوگئے، جس کے بعد سپریم کورٹ میں دو اہم نشستیں خالی ہو گئیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ ، جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
ذرائع کے مطابق دونوں ججوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے استعفے جمع کرائے تھے، جنہیں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد صدرِ مملکت نے منظور کیا۔
استعفوں کی منظوری کے ساتھ ہی عدالتی اور قانونی حلقوں میں اس پیشرفت نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ مختلف ماہرینِ قانون اس فیصلے کے ممکنہ اثرات پر اپنے تجزیے پیش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا، اور اپنے استعفے صدر مملکت کو بھجوا دیا۔
