متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے دو دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر منگل اور بدھ کو عام تعطیل ہو گی۔
یاد رہے امارات میں سنیچر اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے، قومی دن کی تعطیل ملا کر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو چار چھٹیاں ملیں گی۔
متحدہ عرب امارات میں 2 سالہ ملازمت ویزا حاصل کرنے کا طریقہ
واضح رہے متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے ، 2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی۔
یو اے اے میں تمام ریاستیں ابوظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ متحد ہوئی تھیں جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔
