پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی۔بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی ٹھہرے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کےنقصان پر 288 رنز بنائے،پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
بابراعظم نے شاندار سنچری بنائی ، انہوں نے 102 رنز اسکور کیے،بابر اعظم ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے نے سعید انور کا ون ڈے میں 20 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
محمد رضوان نے 51 رنز اسکور کیے۔فخر زمان 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں بیٹرز کو چمیرا نے آؤٹ کیا۔
The Rawalpindi crowd celebrates as Babar Azam completes his fifty 🙌
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ed6XUwRTb8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025
اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کے جانیتھ لیانگے 54، سماراوکراما 42 اور مینڈس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ ایک سری لنکن بیٹر رن آوٹ ہوا۔
Haris Rauf and Wasim Jnr excelling at the death 💪
Timely strikes to dent Sri Lanka 💥
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6dRM8Uconf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025
میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی طبیعت کی ناسازی کے باعث میچ کا حصہ نہیں بن سکے، جبکہ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا نے کی۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
Pakistan win the toss and opt to bowl first in the second ODI 🏏
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM #PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XIMl4PFpLy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2025
شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ وسیم جونیئر اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہین کو آرام دینا ضروری تھا جبکہ وسیم جونیئر اور ابرار کی شمولیت سے باؤلنگ لائن کو مزید مضبوطی ملے گی۔
