وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا۔
جسٹس امین الدین سے صدر مملکت آصف زرداری نے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی ، وفاقی وزراء اور بلاول بھٹو شریک ہوئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم پر فل کورٹ اجلاس آج ہو گا
بعد ازاں پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے بھی حلف اٹھا لیا، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنی عدالت کے تین ججز جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے۔
