چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 27 ویں ترمیم پر فل کورٹ اجلاس ہوا ، فل کورٹ نے متفقہ طور پر سپریم کورٹ رولز 2025 کو اپ ڈیٹ کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 کے حوالے سےبنائی گئی کمیٹی نے رول ون 4 آرڈر ون کے تحت اپ ڈیٹس کی سفارش کی، کمیٹی میں جسٹس شاہد وحید ،جسٹس عرفان سعادت ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل تھے ، فل کورٹ نے کمیٹی کے ہر رکن کی انفرادی طور پر تعریف کی۔
ستائیسویں آئینی ترمیم پر جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، فوری اقدام کا مطالبہ
کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 1980 کا تفصیلی جائزہ لیا اور سپریم کورٹ رولز 2025 کا ڈرافٹ تیار کیا ، اس کے علاوہ مشکلات دور کرنے کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔
سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ اپ ڈیٹڈ سپریم کورٹ رولز 2025 سے سروس ڈیلیوری بہتر ہو گی، اپ ڈیٹڈ رولز سے سستا اور فوری انصاف ممکن ہو گا، منظوری رول 5 آرڈر فور سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت دی گئی۔
