پی ایس ایل فرنچائزز کیساتھ نئے معاہدے، نئی ٹیموں کی فروخت کا مرحلہ بھی جلد شروع


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کر لیا ہے اور موجودہ فرنچائزز کو 10 سالہ نئے معاہدوں کی تجدید کی پیشکش بھی بھجوا دی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک عالمی چارٹرڈ فرم نے لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی فرنچائزز کی ممکنہ مالیت بھی طے کر دی ہے، جس کے بعد پی ایس ایل میں توسیع کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

ممکنہ نئی ٹیموں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں، جن میں سے 2 شہروں کا انتخاب کر کے انہیں لیگ کا حصہ بنایا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ فرنچائز مالکان کے ساتھ باہمی احترام اور شراکت داری کے اصولوں پر مبنی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ لیگ کی توسیع کا مقصد پی ایس ایل کو مزید مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp