فحاشی پھیلانے کا الزام ، لوئر دیر میں ٹک ٹاکر گرفتار

tik toker

پولیس نے لوئردیر کے ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹو کے علاقے سے تعلق رکھنے والاٹک ٹاکر محمد نوید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں غلیظ گالیاں، نازیبا حرکات اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی توہین کرتے ہوئے عوامی جذبات مجروح کر رہا تھا۔

لاہور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر کی پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 51 افراد گرفتار

ڈی پی او دیر نے کہا کہ فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ معاشرے میں فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp