وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

اسلام آباد میں برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں شرکت کی ۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں،برطانیہ پاکستان میں ہونےوالےدہشت گرد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے۔
اسلام آباد خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت؛ موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار
دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتےہیں،برطانیہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے،دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے،برطانوی تعاون سے تعلیم،صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے۔
