وفاقی دارالحکومت میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے،ہیوی ٹریفک کا داخلہ صرف رات 12 سے صبح 5 بجے تک ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔
فیلڈمارشل نے سری لنکن وزیر دفاع سے بات کی اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ،محسن نقوی
تمام بس اڈہ مالکان اور منیجرز کے ساتھ فوری رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مقررہ اڈوں کے علاوہ کسی اور مقام سے مسافروں کو بٹھانے یا اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کئے بغیر سوار نہیں کریں گے۔سامان بردار گاڑیوں (ٹرکوں) کے مالکان اور منیجرز کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے۔
کراچی ، بلاول ہائوس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری
تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
