اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ پورا کر دیا۔ اور آئینی عدالت بن چکی ہے۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے دہشت گرد کو بہادری سے روکا۔
انہوں نے کہا کہ کچہری دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اور اسلام آباد پولیس کی بہادری کی وجہ سے زیادہ انسانی جانوں کو نقصان نہیں ہوا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زخمیوں کی عیادت کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، افواج پاکستان سمیت عدلیہ سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کی منظوری
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اور صدر کے دستخط کے بعد اب بل آئین کا حصہ بن چکا ہے۔ ہم نے وعدہ پورا کر دیا اور آئینی عدالت بن چکی ہے۔
