جسٹس امین الدین خان (justice amin ud din khan)کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا ہے۔
صدر مملکت نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے
جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہائوس میں ہوگا۔سپریم کورٹ ججز کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے جسٹس امین الدین خان نے 30 نومبر کو عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔
یاد رہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
چیف جسٹس نے 27 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے۔
