اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد متعلقہ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے تناظر میں تینوں سروسز کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کے رینکس کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔ اور چیف آف ڈیفنس سروسز کے عہدے کی تشکیل کے لیے قانون سازی کی منظوری بھی دی گئی۔
کمانڈر آف دی نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے عہدے کے لیے بھی قانون سازی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے تمام اراکین سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ اور تمام اراکین کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے 27 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

