سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کیلیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مشورہ دیدیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وزیراعظم اور صدر سے مل کر بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں۔
صحافی کے اس سوال کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان نے کیساتھ ناشتہ کہاں کیا آپ نے؟ پر فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر میں ہیں۔
حکومت کو ترمیم منظور کرانے میں تحریک انصاف نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا
انہوں نے کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہو جاتی ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امن جرگے والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی نیوٹرل نہیں ہوتا، کوئی کسی کی سائیڈ ضرور لیتا ہے، ایک پارٹی کی جانب سے ہلچل مچانے کی کوشش کی جائے گی۔
