اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو کھول دیا گیا۔
وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد کچہری پہنچ گئی، ضلعی کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وکلاء کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔
سائلین کو تلاشی اور تفصیلات درج کروانے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، سیکیورٹی اداروں نے کچہری سے تمام تر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکر گزار ہوں،چیئرمین پی سی بی
بار کی جانب سے 13 نومبر اور 14 نومبر ہڑتال رہے گی، وکلاء کی جانب سے دونوں دن عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، فیملی کورٹس میں موجود ڈے کیئر سنٹر مزید چند روز تک بند رہے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے میں بارہ افراد شہید ہو گئے تھے۔
