امریکا نے 230 سال بعد ایک پینی کے سکے کی تیاری بند کر دی ، فلاڈیلفیا میں یو ایس منٹ نے آخری پینی تیار کی۔
امریکی خزانچی برینڈن بیچ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے 56 ملین ڈالر کی بچت ہو گی، آخری پینی کے سکے نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پینی کی تیاری پر لاگت اب اس کی قیمت سے زیادہ ہو چکی تھی ،اربوں پینی اب بھی زیر گردش رہیں گی مگر نئی نہیں بنائی جائیں گی۔
ایوان نمائندگان سے بھی حکومتی اخراجات کا بل منظور ، امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم
واضح رہے صدر ٹرمپ نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ تیاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث اب ایک پینی کے سکے نہیں بنائے جائیں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ایک پینی بنانے پر 3.7 سینٹ لاگت آئی، جو اس کی اصل قدر سے کئی گنا زیادہ ہے۔
