سر ی لنکا ٹیم نے کرکٹ کا ساتھ دے کر دہشت گردی کو شکست دی، لاہور قلندرز

سر ی لنکا ٹیم نے کرکٹ کا ساتھ دے کر دہشت گردی کو شکست دی، لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے سری لنکن ٹیم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور قلندرز نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی نہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ لاہور قلندرز نے کہا کہ سری لنکا ٹیم نے کرکٹ کا ساتھ دے کر دہشت گردی کو شکست دی۔

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، پی سی بی نے شیڈول میں تبدیلی کر دی

دوسری جانب کرکٹر یاسر حمید نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ جاری رکھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ نے کھیل کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

یاسر حمید کا کہنا تھا کہ دورہ جاری رکھنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ماضی میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اب بھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے بہترین سیکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان آمد پر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے شکرگزار ہیں،کھیل کے فروغ کیلئے سری لنکا نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بہترین اسپورٹس مین شپ دکھانے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکر گزار ہوں،چیئرمین پی سی بی

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم نے کرکٹ کا ساتھ دے کر دہشت گردی کو شکست دی ہے اور دہشت گردی کے سامنے دوستی ناٹ آؤٹ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp