اسلام آباد: حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہشمند ہے، 27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہش مند ہے۔
افغانستان کیساتھ حالت جنگ میں ہیں، طالبان دہشتگردی کریں گے تو نتائج بھگتیں گے، خواجہ آصف
قومی اسمبلی میں ترمیم پر بحث آج دوبارہ شروع ہوگی، حکومت کو امید ہے کہ وہ شام تک یہ ترمیم ایوان سے منظور کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
قومی اسمبلی سے جیسے ہی یہ ترمیم منظور ہوگی، یہ بل فوری طور پر صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا، صدر کے دستخط کے بعد یہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گی۔
آئینی عمل مکمل ہوتے ہی حکومت کی جانب سے جمعرات کو ہی وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد کی جائے گی، جس کے بعد باضابطہ طور پر ایک نئی عدالت قائم ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے اور سینیٹ سے یہ مجوزہ بل پیر کو پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔
ایوانِ صدر میں اہم ملاقات، صدر اور وزیراعظم کا دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
آج قومی اسمبلی سے ستائیسویں ترمیم کی منظوری سے اس پر فوری عملدرآمد کی راہ ہموار ہو جائے گی اور جمعرات تک باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں آ جائے گا۔
