اسلام آباد، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی اورغیرملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں ہزاروں مدرسے غیر قانونی زمین پر بنے ہوئے ہیں ،وزیر دفاع
صدرآصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز اور کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، محسن نقوی، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، خالد مگسی اور عبدالعلیم خان بھی شریک تھے۔
