ریاض، سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیزآل سعود انتقال کر گئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وفا کی وفات پر ایوان شاہی نے تعزیت اور دعائے مغفرت کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان، اعلیٰ حکام اور شہری بھی شریک ہوئے، جنہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
ایوان شاہی نے شہزادی وفا کے لیے رحمت و مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی درخواست کی ہے۔
سعودی عرب میں شاہی خاندان کے افراد کے انتقال پر ہر بار ملک بھر میں گہرے افسوس اور تعزیت کا سلسلہ دیکھا جاتا ہے اورعوام و حکام کی جانب سے مرحومہ کے لیے دعائیں کی جاتی ہیں۔
شاہی خاندان کے مطابق شہزادی وفا کے انتقال سے خاندان اور ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اورعوام نے بھی ایوان شاہی کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔
