کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں ایک ماہ توسیع کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی رہے گی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فوری مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سرکاری سطح پر پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد پر حملے کی دھمکی
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 اکتوبر کو دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔ جس کی مدت میں آج ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
