راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 293 رنز ہی بنا سکی، ہسارنگا نے بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 59 رنز بنائے تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں لیں، پاکستان نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی
ابتدائی نقصان کے بعد مڈل آرڈر بلے باز آغا سلمان اور حسین طلعت نے شاندار شراکت قائم کی، دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 138 رنز جوڑے، آغا سلمان نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے۔
حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز بنائے، اختتامی لمحات میں محمد نواز نے صرف 23 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 299 تک پہنچایا۔
سری لنکا کی جانب سے وانندو ہسارنگا نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اسیٹھا فرنینڈو اور مہیش تھیگشنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
