لاہور: جج نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کسی دوسرے بینچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔
عدالت میں تفتیشی افسر آصف جاوید کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا۔ جبکہ درخواست میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہزاروں مدرسے غیر قانونی زمین پر بنے ہوئے ہیں ،وزیر دفاع
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جانتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ جبکہ این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔ جبکہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر 10 دن این سی سی آئی اے کی تحویل میں بھی رہے۔
