اسلام آباد، وفاقی تحقیقاتی اداروں نے اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں واقعے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آورکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تھا اور وہ کچھ عرصے سے وہاں ہی رہائش پذیرتھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آورجمعہ کے روزاسلام آباد پہنچا، جہاں اس نے پیرودھائی کے علاقے میں قیام کیا، حملہ آورنے پیرودھائی سے موٹرسائیکل نمبر BCB-2564 پرجی الیون کچہری کا رخ کیا۔
اسلام آباد کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکا ، 12 افراد شہید ، 27 زخمی
تحقیقات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آورنے خود کو چادرسے ڈھانپ رکھا تھا تاکہ شناخت سے بچ سکے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملہ آورنے جی الیون کچہری کے داخلی راستے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان ہوا۔
تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ موٹرسائیکل کے رجسٹریشن ریکارڈ اوررابطوں کے سراغ کیلئے جدید فورنزک طریقہ کاراختیار کیا جا رہا ہے، حتمی رپورٹ متعلقہ اداروں کوجلد پیش کی جائے گی۔
