برازیل، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی آج دنیا کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے،جنگلات کے تحفظ کیلئے ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کاپ 30کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب 5 دریاؤں کی سرزمین ہے، موسمیاتی تبدیلی اب ایک پیشگوئی نہیں بلکہ موجودہ خطرہ ہے۔
وزیراعظم نے بارہا دعوت دی ، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں ، رانا ثناء اللہ
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے والے 10 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 26لاکھ سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا گیا، سیلاب کے باعث لاکھوں ایکڑ پرکھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، پنجاب میں آلودگی کا سبب بننے والے تمام صنعتوں اور بھٹوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
بروقت اطلاعات کے با عث بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں ممکن ہوئیں، پنجاب نے قدرتی آفت سے بہت سے سبق سیکھے، ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں۔
فصلوں کی باقیات جلانے کیلئے کسانوں کو سپر سیڈز دیئے گئے، پنجاب میں شجر کاری مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، گرین اورڈیجیٹل پنجاب ہمارا ویژن ہے، الیکٹرک وہیکلزاوربائیکس کا فروغ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
