مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
عرفان صدیقی دو ہفتے سے سانس کی تکلیف کے باعث علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں ان کا علاج ہو رہا تھا، عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے۔
صدرمملکت کوتاحیات مقدمات سے استثنیٰ دینا اسلام اور آئین کیخلاف ہے، مفتی تقی عثمانی
ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ادا کی جائے گی، تدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں کی جائے گی۔
سینیٹر عرفان صدیقی irfan siddiqui مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔
ان کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اُن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے انتہائی مخلص، با اعتماد اور وفا شعار بھائی عرفان صدیقی کی وفات بڑا دکھ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کا قلم اصول اور حریت فکر کی دلیل بنا رہا، عرفان صدیقی سے محبت کا رشتہ تھا، اپنا غم الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، وہ ایک منفرد لکھاری، عاجز مزاج اور روشن دماغ شخصیت تھے۔
وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اُن کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام دیں اور اہل خانہ کو صبر دیں۔

