جنوبی وزیرستان، کیڈٹ کالج وانا پردہشتگردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بروقت کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 دہشتگرد کالج کے ایڈمن بلاک میں محصور ہیں اورکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکہ خیزگاڑی کے ذریعے مین گیٹ تباہ کرنے کی کوشش کی تاکہ نوجوان طلبہ میں خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملے کو بروقت ناکام بنا کرطلبہ اورکالج عملے کو محفوظ رکھا۔
خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں 20 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حملہ آور افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرزسے رابطے میں تھے اور یہ واقعہ افغان طالبان کے دعوؤں کی تردید کرتا ہے کہ دہشتگرد علاقے میں موجود نہیں ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ “عزم استحکام” کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور کسی بھی قسم کے حملے کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
علاقے میں اضافی حفاظتی اقدامات بھی نافذ کردیے گئے ہیں تاکہ طلبہ اور مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
