پشاو، خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں مجموعی طور پر 20 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد مارے گئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی “فتنہ الخوارج” سے تھا۔
دوسرے آپریشن کے دوران درہ آدم خیل میں 12 دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا،علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ دہشتگردوں کے دوبارہ حملے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔
ایران کی پاکستان اور افغانستان درمیان ثالثی کی پیشکش
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان آپریشنز کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی دہشتگرد عناصر کو ختم کرنا اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی مستقل نگرانی اور جدید انٹیلی جنس کے ذریعے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مقامی آبادی کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
