اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے پر وزیر اعظم کے شکرگزار ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کاشتکاروں کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ اور کاشتکاروں کو بیج اور کھاد کی مد میں رقوم کی ادائیگی انقلابی اقدام ہے۔ پیپلز پارٹی نے کسانوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔ جبکہ ماضی میں کسانوں کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ اور زرعی معیشت کے حوالے سے کسان مسلسل پریشان تھے۔ زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے شکرگزار ہیں۔ اور انہوں نے سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل بھی معاف کیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کر کے صوبائی حکومتوں کے ہاتھ باندھے گئے۔
آئین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے آئین شہید بھٹو کی امانت ہے۔ اور سینیٹ میں 27ویں ترمیم کا سلسلہ چل رہا ہے۔ ہم نے 18ویں ترمیم اتفاق رائے سے لائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا :سرکاری ملازمین کے تقرر، تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ اور آئینی عدالتوں میں تمام صوبوں کی برابری کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ بات چیت اور درمیانی راستہ اختیار کرکے ترامیم منظور کرانا پڑتی ہیں۔
