خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے تقرر، تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی تھی جب صوبے میں کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تھی۔ تاہم اب کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام محکموں میں یہ پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلے اب متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاونِ خصوصی کی منظوری سے کیے جا سکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ بھرتیوں پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے اور تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 اکتوبرکوجاری کرنے کا حکم
اسی اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے سینیئر پولیس افسر محمد علی گنڈاپور کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
