کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل
خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا، عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر اور ماسک وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر بھی پابندی ہو گی، 5یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
دھماکہ خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی، ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
27 ویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
نوٹیفیکشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت یہ پابندیاں 30 نومبر تک نافذالعمل رہیں گی۔
