پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہو گئے۔ انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ آج ستائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، عرفان صدیقی کو سانس کی تکلیف ہے ، عرفان صدیقی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی ہے، مجوزہ ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس صبح 11 بجے ہو گا۔
27ویں آئینی ترمیم پر تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، وزیر اعظم
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر اب تک فیصلہ نہ ہو سکا، ان مجوزہ ترامیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
