اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا کرنے پر بات ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل کی تمام شقوں پر تقریباً کام مکمل ہو گیا ہے۔ اور کچھ تجاویز جو بعد میں آئی ہیں ان پر بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں وقفہ اس لیے کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی قیادت سے بات کرلیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت کے بعد وزیر اعظم کے استثنیٰ کی تجویز واپس ہو گئی ہے۔ جبکہ بلوچستان کی نشستوں میں اضافے اور خیبر پختونخوا کا نام پختونخوا کرنے پر بات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم نے وعدوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مقامی حکومتوں کو مکمل خودمختاری کی تجویز پر بات ہوئی ہے۔ اور پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر بھی بات ہوئی ہے۔ مقامی حکومتوں کی مکمل خودمختاری اور پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر وقت لیا گیا ہے۔
