جاپان نے شمالی علاقے ایواٹے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق اس سے قبل جاپان کے سب سے بڑے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحل کے قریب 6.26 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد یہ وارننگ جاری کی گئی۔
جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایواٹے کے ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور شام 5 بجکر 12 منٹ پر (0812 جی ایم ٹی) سمندر میں سونامی کی لہر دیکھی گئی جو جلد ہی بحرالکاہل کے ساحلی علاقے تک پہنچنے کی توقع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سونامی کی لہر کی اونچائی تقریباً ایک میٹر ہوگی۔
این ایچ کے کے مطابق، توہوکو الیکٹرک پاور کمپنی کے زیرانتظام اونگاوا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی۔

