اسلام آباد: قومی اسمبلی و سینیٹ کے نامزد اپوزیشن لیڈر اور تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وائس چیئرمین علامہ ناصر عباس نے ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا۔
نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری ادارے مفلوج کردیئے گئے ہیں، عوام پر ظلم کرنے والوں کوکوئی روکنے والا نہیں، پاکستانی قوم کو اب سیاہ اور تاریک 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں آئینی ترمیم پرتمام سیاسی قائدین سے رابطوں کا فیصلہ
علامہ ناصر عباس نے قوم سے اپیل کی کہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے پورا ملک ایک ہی نعرہ لگائے، “ایسے دستور کو، صبحِ بے نور کو، میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا”۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر گلی میں مرد، زن اور بزرگ سب کو “پاکستان اور دستور” کا نعرہ بلند کرنا ہے۔
