اسلام آباد، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ سینیٹرمحمود خان اچکزئی تمام قائدین کوخطوط بھیجیں گے جن میں انہیں ترمیم پرغوروفکرکرنے کی درخواست کی جائے گی۔
خط میں پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں جیسے نوازشریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اوردیگرجماعتوں کے سربراہان کو شامل کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے سابق ارکان کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، سیاسی محاذآرائی ختم کرنے پر زور
اس اقدام کا مقصد تمام سیاسی قوتوں کواس اہم معاملے میں متحد اورآگاہ کرنا ہے تاکہ آئینی استحکام اورجمہوری اصولوں کے مطابق فیصلے کیے جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس سلسلے میں آج اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جس میں حکمت عملی، خطوط کی تفصیل اورسیاسی رہنماؤں کے ردعمل پرغورکیا جائے گا۔
اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے اثرات، قومی سیاسی ماحول پرممکنہ اثرات اورآئندہ کے لائحہ عمل پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔
