لاہور، تحریک انصاف کے سابق ارکان نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں ملکی یکجہتی اور سیاسی محاذآرائی ختم کرنے پر بات چیت کی گئی۔
چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کے دوران وفد سے گفتگو میں کہا کہ ملکی مفاد کومقدم رکھنا سب سے اہم ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اگرایک پیج پرآئیں تو یہی قومی مفاد ہوگا۔
چوہدری شافع حسین نے ملاقات کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی رہنما کو صرف بات چیت پرقائل کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی ہی موثرثابت ہوسکتے ہیں، وفد بھیجنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا اور ضروری ہے کہ قائدین کے درمیان براہِ راست رابطہ ہو۔
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
ملاقات میں پی ٹی آئی کے پی کے وزیراعلیٰ محاذآرائی کی سیاست پر تشویش ظاہر کی گئی، چوہدری فواد نے بتایا کہ پی کے وزیراعلیٰ کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے اوروہ صرف سڑکیں بلاک کرنے کا منصوبہ لے کر آئے ہیں۔
فواد چودھری نے زور دیا کہ چاہتے ہیں کہ مزید محاذآرائی نہ ہو اورایک سیاسی جماعت کے قائد کو بات چیت کی اہمیت سمجھائی جائے۔
چوہدری شجاعت حسین اورملاقات کرنے والے سابق ارکان تحریک انصاف نے اتفاق کیا کہ سیاست میں محاذآرائی کو ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر تمام شرکاء نے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
