اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا۔ چوہدری سالک حسین نے پارلیمانی پارٹی کو وزیر اعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں طارق حسن، ڈاکٹر امجد، مصطفیٰ ملک، فرخ خان اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اب آئینی ترمیم سینیٹ سے پاک کی جائے گی۔ آذربائیجان میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللّٰہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا موجودہ حکومت میں بہت ساری چیزیں بہتر ہونے کا اعتراف
اس کے علاوہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
