کراچی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ہے اس لیے مل کر چل رہے ہیں۔ تاہم بہت ساری چیزیں بہتر یوئی ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن میں شرکت کے موقع پر کہا کہ آج سے 2 سال پہلے ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو سسٹم سپورٹ نہیں کرتا۔ اور اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ بزنس برادری کر سراہتا ہوں کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اتحادی حکومت ہے۔ تاہم ملکر چل رہے ہیں بہت ساری چیزیں بہتر یوئی ہیں۔ اور انٹرسٹ ریٹ 19 فیصد سے 11 فیصد پر آیا ہے۔ تاہم اگر بھارت اور چین سے مقابلہ کرنا ہے تو توانائی کے حوالے سے قیمیتں مذید کم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے چنگل سے نکلیں گے تو چیزیں مزید بہتر ہوں گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے لیے انعام ہیں۔ اور خاص کر کاروبار کے حوالے سے ان کی پوری کوشش ہے کہ تاجروں کی مشکلات کو حل کیا جائے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، خصوصاً امریکی کمپنیوں کے لیے حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسلٹیشن کونسل بہتر کام کر رہی ہے۔ تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں ہے، قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
