وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے۔وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں وجوانوں کے بارے ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔
نوجوان پاکستان کا فخر، انہیں اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کرنی چاہیے، محسن نقوی
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے۔
سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی ہے۔اس صوبے کے وزیر اعلی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو
کوئی بھی محب وطن ایسا بیان دینے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
