لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹراورسابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بورڈ میں کوئی نئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق وہاب ریاض اس وقت پی سی بی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہیں اوراپنی خدمات اسی حیثیت میں انجام دے رہے ہیں۔
پی سی بی ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی اطلاعات کہ وہاب ریاض کوکسی نئےعہدے پرتعینات کیا گیا ہے، درست نہیں۔
پی سی بی کیجانب سے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو اہم عہدہ ملنے کا امکان
ترجمان نے واضح کیا کہ پی سی بی کی کسی بھی اہم انتظامی یا کرکٹ کمیٹی میں ان کی نئی شمولیت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض حال ہی میں قومی ٹیم کے سلیکشن معاملات سے الگ کیے گئے تھے، تاہم بورڈ نے ان کے تجربے اور مشوروں سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کنسلٹنٹ کے طور پر برقرار رکھا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے اس موقع پرمیڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں سے گریزکیا جائے اورصرف پی سی بی کے باضابطہ اعلامیے پرانحصار کیا جائے۔
