بالی ووڈ کی مقبول جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکار جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک مختصر مگر دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کی سب سے قیمتی خوشی آگئی ہے، ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
سنیل شیٹی کی بیٹی جس کا فلمی کیریئر ناکام، مگر بزنس نے بنا دیا کروڑوں کی مالکن
View this post on Instagram
اداکار جوڑی کے قریبی ذرائع کے مطابق کترینہ کیف نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا، اسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچہ دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں، اور خاندان اس موقع پر بےحد خوش ہے۔
بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے بچے کی پیدائش کے بعد جوڑے کو مبارکباد پیش کی، اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت خبر ہے، کترینہ اور وکی کو بہت بہت مبارک ہو۔
رومیسہ خان کو 17 سال کی عمر میں آئی فون خریدنے کیلیے کیا کرنا پڑا، اداکارہ کا بڑا انکشاف
اداکار ارجن کپور، انوشکا شرما اور عالیہ بھٹ سمیت کئی دیگر فنکاروں نے بھی جوڑے کو دعائیں دیں، جبکہ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں راجستھان کے ایک شاہی محل میں شادی کی تھی، جو بھارتی میڈیا کی سب سے زیادہ چرچا میں رہنے والی شادیوں میں شمار ہوتی ہے، ان کی شادی کی تقریب میں صرف قریبی خاندان اور چند قریبی دوست شریک ہوئے تھے، لیکن تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
