امریکی ریاست مریلینڈ میں واقع فوجی اڈے جوائنٹ بیس اینڈریوز (Joint Base Andrews) پر جمعرات کے روز ایک مشکوک پیکیج موصول ہوا جسے کھولنے کے بعد متعدد افراد کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک اہلکار نے بیس کے ایک دفتر میں پیکٹ کھولا جس کے اندر سفید پاؤڈر موجود تھا، جس کے بعد فوری طور پر عمارت اور متصل بلاک کو خالی کرا لیا گیا۔
بیان کے مطابق،جوائنٹ بیس اینڈریوز کے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طور پر کوئی فوری خطرہ محسوس نہیں کیا جب کہ ابتدائی ٹیسٹ میں مواد سے کوئی زہریلا مادہ نہیں ملا ۔
غزالہ ہاشمی امریکا میں ریاستی سطح کے الیکشن جیتنے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں
تحقیقات سے وابستہ ذرائع کے مطابق HAZMAT ٹیم نے موقع پر فوری کیمیائی جانچ کی جس میں کسی خطرناک یا زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کو بیس کے اندر موجود مالکم گروو میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت یا بیماری کی شدت کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ لفافے میں سیاسی پروپیگنڈا پر مبنی مواد بھی شامل تھا، جسے تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔
