چیئرمین سنی اتحاد کونسل اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا تھا، فیصل آباد پولیس نے حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے ، حامد رضا کا دعویٰ
صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد گرفتاری دینے کیلئے جار ہے تھے ، قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا بھی ہوئی تھی۔
