اسلام آباد: آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئین میں 27ویں ترمیم کل جمعہ کو سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اور سینیٹ کا ایوان ترمیم پر غور کے لیے قومی اسمبلی کے ساتھ مشترکہ کمیٹی کی منظوری دے گا۔
چیئرمین سینیٹ کمیٹی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے نام لیں گے۔ جبکہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت فاروق ایچ نائیک کریں گے۔ اور پارلیمانی کمیٹی کو 27ویں ترمیم پر غور کے لیے دو دن کا وقت دیا جائے گا۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوں گے۔ اور پیر کو سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ سینیٹ پیر یا منگل کو آئینی ترمیم کی منظوری دے گی۔ اور اسی روز ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر بنا کر مثال قائم کر دی، وزیر اعلیٰ پنجاب
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی بحث کے بعد بدھ یا جمعرات تک ترمیم منظور کر لے گی۔
