سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ نےاسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن (new passport design)پر وضاحت پیش کی ہے ۔
نئے پاسپورٹ ڈیزائن کے بارے میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔
پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔
کمیٹی نے سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
دوسری جانب ترجمان احمد اقبال کے مطابق پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے، جس کی منظوری وزارتِ داخلہ سے حاصل ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویزا پیجز کے رنگ تبدیل کیے جائیں گے اور جدید ای پاسپورٹ ٹیکنالوجی کے تحت بایومیٹرک ڈیٹا نادرا کے نظام سے منسلک ہوگا۔
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی
اس کے علاوہ نئے پاسپورٹ میں ہولوگرام، لیزر اینگریونگ، یو وی واٹر مارکس اور ڈیجیٹل ویریفکیشن کوڈ جیسے جدید سکیورٹی اقدامات شامل ہوں گے تاکہ جعل سازی روکی جا سکے۔
کیا فیس میں بھی اضافہ ہوگا؟
فیس میں ممکنہ اضافے سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ نادرا نے بھی اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ کے لیے اب پرانا ب فارم قبول نہیں ہوگا اور بچوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل شناختی دستاویزات لازمی ہوں گی۔
پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری مقامات کی نئی فہرست جاری
واضح رہے کہ پاکستان نے 2004 میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ، 2016 میں سکیورٹی اپڈیٹ، اور 2022 میں ای پاسپورٹ متعارف کرایا تھا۔ اب 2025 میں اس کے ڈیزائن اور سکیورٹی نظام میں جامع تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
